بھٹکل:19/اپریل (ایس او نیوز)19اپریل جمعرات سے بھٹکل ودھان سبھا حلقہ کے لئے امیدواروں کا پرچہ نامزدگی داخل کرنا شروع ہوگیا ہے۔ بھٹکل بندرروڈ، ففتھ کراس ، مخدوم کالونی کے محمد جبرود خطیب نے بطور آزاد امیدوار کے طورپربھٹکل اسسٹنٹ کمشنر دفتر میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔
بھٹکل حلقہ کی طرف سے یہ پہلا پرچہ نامزدگی تھا۔ آزاد امیدوار محمد جبرود خطیب کی طرف سے سونپی گئی افیویڈیویٹ کے مطابق انہوں نے چھٹی کلاس تک تعلیم حاصل کی ہے اور وہ مچھلی کے کاروبار سے منسلک ہیں۔